استری کے بغیر کپڑوں کی شکنیں دور کرنا چاہتے ہیں؟

استری کے بغیر کپڑوں کی شکنیں دور کرنا چاہتے ہیں؟ گوگل استری کے بغیر کپڑوں کی شکنیں دور کرنا چاہتے ہیں؟

کہیں جانے کی جلدی ہو اور استری نہ ملے یا خراب ہوجائے تو آپ کیا کریں گے؟

درحقیقت اگر استری نہ بھی ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں آپ کے ارگرد کچھ ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جو کپڑوں کی شکنیں دور کرنے کے لیے کافی ہیں۔

ایسے ہی چند طریقوں کے بارے میں جانیں جو استری کے بہترین متبادل ثابت ہوتے ہیں۔

ہیئر ڈرائیر کا استعمال

اگر آپ کو جلدی ہے اور گھر میں استری خراب ہے اور کپڑوں کو فوری استری کی ضرورت ہے تو پریشان مت ہوں، اپنے ہیئر ڈرائیر کو کپڑوں کے شکنوں والے حصے سے ایک سے دو انچ دور رکھ کر چلائیں۔ ایسا کرنے سے شکنیں آپ کی آنکھوں کے سامنے دور ہوجائیں گی۔

گیلا تولیہ

کسی سپاٹ جگہ پر کپڑوں کے اوپر گیلے تولیے کو رکھ کر نیچے کی جائیں دبائیں، ایسا کرنے سے شکنیں دور ہوجائیں گی اور کریز بھی بن جائیں گی، کچھ دیر کے لیے کپڑوں کو ٹانگ دیں تاکہ وہ خشک ہوجائیں اور پھر پہن لیں۔

سرکہ بھی بہترین

سفید سرکہ شکنوں کو دور کرنے والا ایک سستا اور کیمیکل سے پاک متبادل ثابت ہوتا ہے، تین حصے پانی اور ایک حصے سرکے کو کسی اسپرے بوتل میں ملائیں اور پھر کپڑوں پر چھڑکیں، اس کے بعد ہوا سے خشک ہونے دیں اور کپڑوں کو استری جیسا دیکھ کر حیران ہوجائیں۔

چائے کی کیتلی کی بھاپ کا استعمال

چائے کی کیتلی میں پانی کو گرم کریں اور جب پانی ابلنے لگے تو کیتلی کو کپڑوں سے ایک فٹ دور رکھ کر بھاپ لگائیں، شکنیں دور ہوجائیں گی۔

کسی برتن کو استری بنائیں

کسی دھاتی پتیلی میں پانی کو ابالیں، جب پانی ابل کر گرنے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ پتیلی کا نچلا حصہ اتنا گرم ہوچکا ہے کہ اسے استری کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

ہیئر اسٹریٹنر کو آزما کر دیکھیں

اگر آپ کے پاس ہیئر اسٹریٹنر ہے تو وہ بھی کپڑوں کی شکنیں دور کرنے کے لیے ایک اچھا ٹول ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر قمیض کے کالر والے حصے میں جہاں استری کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔ تاہم اس ٹول کو استعمال کرنے سے پہلے اسٹریٹنر پر لگے بال ضرور صاف کرلیں۔

install suchtv android app on google app store