ونڈو اور اینڈروئیڈ کے ساتھ دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر متعارف

ونڈو اوراینڈروئیڈ کے ساتھ دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر متعارف ونڈو اوراینڈروئیڈ کے ساتھ دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر متعارف

چینی کمپنی نے سب سے چھوٹا آل ان ون کمپیوٹر کر دیا ہے جسے ونڈوز کمپیوٹر کے علاوہ اینڈروئیڈ فون کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ویسے تو کئی کمپنیز چھوٹے کمپیوٹر متعارف کرا چکی ہیں لیکن ان میں اسکرین موجود نہیں ہوتی۔ اب ایک چینی کمپنی نے انتہائی چھوٹا لیکن مکمل کمپیوٹر تیار کیا ہے جسے باآسانی جیب میں رکھا جا سکتا ہے۔

اس کمپیوٹر میں 5 انچ کی ایچ ڈی ٹچ اسکرین موجود ہے لیکن اسے بڑے ڈسپلے اور پروجیکٹر سے بھی ایچ ڈی ایم آئی کیبل سے جوڑا جا سکتا ہے جب کہ اس کمپیوٹر کو گول ون کا نام دیا گیا ہے جس کی قیمت 99 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والا یہ کمپیوٹر ڈسپلے کے ساتھ موجود ہے اس میں ونڈوز 10 کو بطور آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا لیکن چونکہ یہ ٹچ اسکرین ٹیبلٹ کی فہرست میں آتا ہے اس لیے ونڈوز کے لائسنس کی قیمت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اینڈروئیڈ لولی پاپ بھی موجود ہے تاکہ آپ اسے بطور اسمارٹ فون بھی استعمال کر سکیں۔

گول ون میں ایک عام لیپ ٹاپ جیسی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ اس میں بہتر وائی فائی کارکردگی کے لیے چھوٹا سا اینٹینا بھی دستیاب ہے جب کہ اس کی بیٹری ڈیڑھ سے 2 گھنٹے تک کام کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

اسٹوریج کو بڑھانے کے لیے اس میں ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ موجود ہے اور ایک اضافی ڈرائیو بالکل اس کے نیچے چپکائی بھی جا سکتی ہے۔

آپ اس پر دفتری کام کر سکتے ہیں، فلمیں دیکھ سکتے ہیں اور گیمز وغیرہ بھی کھیل سکتے ہیں۔ غرض اپنی قیمت سے لے کر فیچرز تک یہ ایک شاندار کمپیوٹر ہے جسے چین سے پوری دنیا میں آن لائن فروخت کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store