چین نے ٹریفک جام سے بچنے کیلیے گاڑیوں کے اوپرسے گزرنے والی بس تیارکرلی

ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس کا ڈیزائن نیو چائنہ ٹی وی ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس کا ڈیزائن

چین کی 19 ویں بیجنگ انٹرنیشنل ہائی ٹیک نمائش میں ماہرین نے ایک ایسی بس کا ماڈل پیش کیا جو سڑکوں پر چلتی گاڑیوں کے اوپر سے گزر سکے گی۔  اس بس کو ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس کا نام دیا گیا ہے۔

چینی انجینئرز نے دنیا کی منفرد ترین بس کا مکمل ماڈل نمائش کے دوران حاضرین کو دکھایا۔ اس بس کو ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بس اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ دیگر گاڑیوں کے اوپر سے گزر سکے۔ اس کے نیچے اتنی جگہ موجود ہے کہ یہ باآسانی کئی کاروں کے اوپر سے گزر سکتی ہے۔ عام ٹرین کی طرح یہ بس بھی پٹڑی استعمال کرے گی لیکن اس کی پٹڑی کی چوڑائی ایک پورے روڈ کے برابر ہو گی۔

ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس
ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس

لیکن چونکہ اس کے نیچے جگہ خالی ہو گی اس لیے یہ روڈ کے کناروں پر چلتے ہوئے دیگر کاروں کے اوپر سے باآسانی گزرتے ہوئے چلی جائے گی۔
بس میں 1400 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہو گی۔ اس سال کے اختتام تک یہ بسیں نہ صرف تیار ہوں گی بلکہ بیجنگ کی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی بھی نظر آئیں گی۔

install suchtv android app on google app store