واٹس ایپ میں کال بیک کا فیچر متعارف

واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ میسنجر ہے جس میں اکثر نت نئے فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں تاہم اب جلد جو نیا اضافہ ہونے والا ہے وہ اکثر صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔

واٹس ایپ نے گزشہ سال وائس کال کا فیچر صارفین کے لیے پیش کیا تھا اور اب اس کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

جی ہاں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے کال بیک کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس میں کسی مس کال کے نوٹیفکیشن کے ساتھ کال بیک کا بٹن بھی دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ میسنجر میں گروپ کالنگ کا فیچر پیش کیا جاچکا ہے جس میں 16 افراد سے بیک وقت بات کی جاسکتی ہے۔

اس کال بیک فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ اوپن کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ نوٹیفکیشن میں ہی یہ کام ہوجائے گا۔

آئی او ایس ڈٰوائسز کے لیے وائس میل فیچر بھی پیش کیا جارہا ہے۔

اور ہاں واٹس ایپ کے موجودہ ورژن میں پی ڈی ایف فائل کو شیئر کرنے کا آپشن بھی موجود ہے مگر اب اسے بہتر بنایا جارہا ہے اور زپ فائل شیئرنگ کا آپشن بھی صارفین کو فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ زیادہ ڈیٹا کو کمپریس کرکے ارسال کرسکیں۔

یہ نئے فیچرز آئندہ چند دنوں میں صارفین کے سامنے پیش کردیئے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store