ہیکرز نے ناسا کا ڈرون دوران پرواز ہیک کرلیا

 ڈرون طیارہ فائل فوٹو ڈرون طیارہ

جدید ٹیکنالوجی کی بدولت طیاروں سے لے کر کار تک ہر ایک میں کمپیوٹر سسٹم لگنے سے جہاں ایک طرف ان میں جدت آئی ہے وہیں ان کے ہیک کرنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ڈرون کے ساتھ جسے ہیکرز نے دوران پرواز ہی ہیک کرکے ناسا کو حیرت میں ڈال دیا۔

انون سیک نامی ہیکرز نے ناسا کا ڈرون ہیک کرنے کے بعد اس کی کئی دستاویزات کو ویب سائٹ پر شیئر کردیا جب کہ ہیکرز کا کہنا ہے کہ ان ستاویزات میں ناسا کے ہزاروں ملازمین اور ڈرون کی مختلف پروازوں کا ڈیٹا شامل ہے۔

ہیکرز کے مطابق انہوں نے ہیکنگ کے دوران امریکی گلوبل ہاک یو اے وی نامی ڈرون کا بیشتر کنٹرول حاصل کرلیا تھا اور انہوں نے اس کی فلائٹ کو پروگرام کیا جب کہ انہوں نے الزام لگایا کہ ناسا کئی متنازعہ سرگرمیوں میں مصروف ہے جس میں کیم ٹریل بھی شامل ہے جس سرگرمی کے دوران امریکی حکومت زہریلا کیمیکل پھیلا سکتی ہے۔

دوسری جانب ناسا نے ڈرون کے ہیک ہونے کی تردید کی ہے اور اپنے بیان میں ناسا کا کہنا ہے کہ ان کے ڈرون کی ہیکنگ کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اس بات کا کوئی ریکارڈ سامنے آیا ہے کہ ناسا کا کوئی ڈیٹا عام لوگوں کو انٹرنیٹ پر دستیاب ہو۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ناسا سائبر سیکورٹی کو سنجیدگی سے لیتا ہے تاہم پھر بھی ان دعوؤں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store