پاکستانی ٹیم چوتھے میچ میں فتح کے لئے پر عزم ہے: محمد حفیظ

قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ فائل فوٹو قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ

قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں کچھ غلطیں کیں لیکن مجموعی طور پر اچھا پرفارم کیا ،،ٹیم چوتھے ون ڈے میں کم بیک کرکے شائقین کو خوشخبری دے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے آسٹریلیا میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کے تیسرے میچ میں بھی مجموعی طور پر بہتر پرفارم کیا کھلاڑیوں نے اچھے ٹیم ورک کے ساتھ سخت محنت کی لیکن تیس سے چالیس اسکور کی کمی کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی نے فتح کےلئے بھرپور کوشش کی لیکن کنڈیشنز کے ہمارا ساتھ نہیں دیا ایوننگ سیشن میں باؤلنگ کےلئے کنڈیشنز مناسب نہیں تھیں اسکے باوجود محمد عامر اور جنید نے شاندار باؤلنگ سے آسٹریلیوی ٹیم کو مشکل میں ڈالے رکھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سڈنی میں کنڈیشنز اور کراوڈ ٹیم کےلئے پہلے سے بہتر ہوگا اور ہم میچ جیت کر شائقین کو خوشخبری دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ اسی اسکواڈ کے ساتھ چوتھے میچ میں بھی جایا جائے ہمیں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

install suchtv android app on google app store