سنسنی خیز مقابلے کےبعد بھارت نے انگلینڈ کودوسرے ون ڈے میں شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کےبعد بھارت نے انگلینڈ کودوسرے ون ڈے میں شکست دے دی فائل فوٹو

بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کودوسرے ون ڈے میں 15 رنزسے ہرادیا،مین آف دی میچ یوراج سنگھ اورسابق کپتان ایم ایس دھونی کی سنچریز کی بدولت بھارت نے تین سوبیاسی رنزکاہدف دیا، انگلینڈ نے دلیرانہ تعاقب کرتے ہوئے تین سوپینسٹھ رنزبنائے۔

کٹک کے گراؤنڈ میں انتہائی دلچسپ اورسنسنی خیز ون ڈےمیچ میں دونوں ٹیموں نے 100اوورز میں14وکٹیں کھوکر746 رنزبنائے۔

بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر381 رنزکا بڑا ٹوٹل اسکوربورڈ پرسجایا،جس میں مین آف دی میچ یوراج سنگھ کی چھ سال بعد بنائی سنچری نمایاں رہی۔ یوراج نے 127گینوں پرکیریئربیسٹ150 رنزبنائے۔ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے 122 گیندوں پر134 رنزبنائے۔

دونوں نے 22رنز پرتین وکٹیں گرنے کے بعد 256رنز کی شراکت قائم کی۔انگلینڈ کے کرس ووئکس نے60 رنزدیکر چاروکٹیں لیں۔لیام پلنکٹ نے 51 رنزکی پٹائی کے بعددوکھلاڑی آؤٹ کئے۔

انگلینڈ نے382 رنزکی پہاڑجیسے ہدف کاتعاقب دلیری سے کیالیکن محض 15رنزسے ہارگئے، انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر365رنزبنائے۔

کپتان اوون مورگن نے81گیندوں پر102نزبناکررن آؤٹ ہوئے۔ جیسن روئے نے82 اورجو روٹ نے 54 رنز بنائے۔ لیام پلنکٹ 26رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کے ایشون نے 65رنزدیکرتین اوربمرا نے 81 رنزدیکردو وکٹیں لیں۔ سیریز کاتیسرا ایک روزہ میچ اتوارکوکلکتہ میں کھیلاجائے گا۔

install suchtv android app on google app store