آفریدی اور اجمل نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 17-2016 کیلئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے جس سے شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جولائی 2015 سے جون 2016 تک دیے گئے سابقہ معاہدے کے بعد نیا کنٹریکٹ تیار کرنے کے بجائے تین ماہ کی توسیع کردی تھی تاکہ میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچ کر انہیں اہلیت کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ دیا جا سکے۔

اکتوبر 2016 سے جون 2017 تک دیے گئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق، سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ سمیت تمام متعلقہ افراد سے مشاورت کے بعد کیا گیا جس کی چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے منظوری دے دی ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں سب سے نمایاں بات شاہد آفریدی اور سعید اجمل کا اخراج ہے جبکہ فاسٹ باؤلر جنید خان اور فواد عالم بھی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اے کیٹیگری میں کُل سات کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے اور سرفراز احمد اور یاسر شاہ ترقی کرتے ہوئے اے کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

کیا آپ نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے فواد عالم اور جنید خان کو ڈراپ کرنے کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں؟

اے کیٹیگری میں سب سے حیران کن نام محمد حفیظ کا ہے جنہیں متاثر کن کھیل پیش نہ کرنے کے باوجود سابقہ کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل پر قسمت مہربان نہ ہو سکی جہاں دونوں کھلاڑی تنزلی کے بعد ڈی کیٹیگری میں پہنچ گئے جبکہ انور علی کی بھی ڈی کیٹیگری میں تبزلی کر دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store