لارڈز ون ڈے میں پاکستان کو چار وکٹ سے شکست

پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ون ڈے میں آج مدمقابل ہوں گے فائل فوٹو پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ون ڈے میں آج مدمقابل ہوں گے

انگلینڈ نے پاکستان کو لارڈز ون ڈے میں چار وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

تاریخی میدان میں 252 رنز کا پاکستانی ہدف ملا تو انگلش بلے میدان میں آئے جنہیں صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ جیسن روئے کو محمد عامر نے چلتا کیا ۔ عماد وسیم نے 14 رنز پر کھیلتے الیکس ہیلز کی وکٹ اڑائی۔ اس کے بعد کپتان این مورگن اور جو رُوٹ کے درمیان ایک سو آٹھ رنز کی شراکت داری ہوئی جس سے میزبان ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ۔

مورگن 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی نے اپنی پہلی وکٹ 38 ویں اوور میں لی جب انھوں نے سٹوکس کو بولڈ کیا۔ سٹوکس نے 30 گیندوں میں 42 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 41 ویں اوور میں گری جب بٹلر چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ وہاب ریاض نے انگلینڈ کے جمے ہوئے کھلاڑی جو روٹ کو آؤٹ کیا۔ روٹ نے 107 گیندوں میں 89 رنز سکور کیے۔ انگلینڈ نے مقررہ ہدف 47.3 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں: پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

 

پاکستانی اسکواڈ

کپتان اظہرعلی، شرجیل خان، محمد حفیظ،شعیب ملک، سرفراز احمد، بابراعظم، سمیع اسلم، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، عمر گل، وہاب ریاض اور یاسر شاہ

 انگلش اسکواڈ

 این مورگن ، معین علی، جونی بریسٹو، جوز بٹلر، جیک بیل، لیام ڈاؤسن، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، لیام پلنکٹ، جوئے روٹ، جیسن رائے، عادل رشید، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس، بین اسٹوک اور مارک ووڈ۔

install suchtv android app on google app store