پی سی بی نے یونس خان کو پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز یونس خان پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز یونس خان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی معافی قبول کرتے ہوئے انہیں پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت دے دی۔

زرائع کے مطابق سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے پاکستان کپ میں امپائرنگ کے تنازعے پر پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی معافی قبول کرلی اور انہیں پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت بھی دے دی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا یونس خان کو شوکاز نوٹس: ایشیا کپ سے آوٹ

دوسری جانب چیرمین پی سی بی شہریار خان اور ان کے مشیر یونس خان کے درمیان رابطہ ہوا جس میں شہریارخان نے انہیں میڈیا میں بیان بازی سے روک دیا۔

مزید جانئیے: یونس پاکستان کپ میں واپسی پر تیار

واضح رہے پاکستان کپ میں یونس خان نے امپائر کے غلط فیصلوں پر احتجاج کیا جس پر ریفری کی جانب سے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی تاہم یونس خان پاکستان کپ ادھورا چھوڑ کر کراچی چلے آئے تھے جس پر پی سی بی انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store