پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی فائل فوٹو

پی ایس ایل کا ساتواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا گیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ جواباً کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔

پی ایس ایل کا ساتواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا گیا۔ کوئٹہ زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور نے کوئٹہ کی ٹیم کو 136 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں رائٹ اور احمد شہزاد اوپننگ کرنے آئے۔ رائٹ نے 2 چوکوں کی مدد سے 16 گیندیں کھیل کر 16 رنز بنائے اور آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

احمد شہزاد نے 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 11 گیندیں کھیل کر 16 رنز بنائے اور شون ٹیٹ کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

پیٹرسن نے 29 گیندیں کھیل کر 35 رنز بنائے اور جنید خان کی گیند پر شاہد آفریدی نے ان کا کیچ پکڑا۔

سرفراز نے 2 چوکوں کی مدد سے 24 گیندیں کھیل کر 21 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کی گیند پر مالن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

محمد نواز نے 1 چوکے کی مدد سے 4 گیندیں کھیل کر 4 رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند پر مالن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اکبر الرحمٰن نے 1 چوکے کی مدد سے 11 گیندیں کھیل کر 11 رنز بنائے اور محمد اصغر کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ محمد نبی نے 9 رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی نے 10 اور چگمبرا نے 7 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور تمیم اقبال اوپننگ کرنے آئے۔ تمیم نے 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندیں کھیل کر 14 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

محمد حفیظ نے 10 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر چگمبرا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

مالن نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 21 گیندیں کھیل کر 18 رنز بنائے اور عمر گل کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

کامران اکمل نے 8 گیندیں کھیل کر 6 رنز بنائے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

شاہد یوسف نے 1 چوکے کی مدد سے 25 گیندیں کھیل کر 21 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

شاہد آفریدی نے 2 گیندوں کا سامنا کیا اور حسب روایت ایک اونچی شارٹ کھیلتے ہوئے عمر گل کی گیند پر ذوالفقار بابر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

ڈیرن سیمی نے 4 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 31 گیندیں کھیل کر 48 رنز بنائے اور انور علی کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ وہاب ریاض نے 1 چوکے کی مدد سے 4 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے۔ جنید خان نے کسی گیند کا سامنا نہیں کیا۔

install suchtv android app on google app store