پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 136 رنز کا ہدف دے دیا

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 136 رنز کا ہدف دے دیا فائل فوٹو

پی ایس ایل کا ساتواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔ کوئٹہ زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا لئے۔

پی ایس ایل کا ساتواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔ کوئٹہ زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور تمیم اقبال اوپننگ کرنے آئے۔ تمیم نے 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندیں کھیل کر 14 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

محمد حفیظ نے 10 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر چگمبرا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

مالن نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 21 گیندیں کھیل کر 18 رنز بنائے اور عمر گل کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

کامران اکمل نے 8 گیندیں کھیل کر 6 رنز بنائے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شاہد یوسف نے 1 چوکے کی مدد سے 25 گیندیں کھیل کر 21 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

شاہد آفریدی نے 2 گیندوں کا سامنا کیا اور حسب روایت ایک اونچی شارٹ کھیلتے ہوئے عمر گل کی گیند پر ذوالفقار بابر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

ڈیرن سیمی نے 4 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 31 گیندیں کھیل کر 48 رنز بنائے اور انور علی کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

وہاب ریاض نے 1 چوکے کی مدد سے 4 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے۔ جنید خان نے کسی گیند کا سامنا نہیں کیا۔

install suchtv android app on google app store