جو افسر ساڑھے 9بجے تک دفتر نہیں پہنچتابہتر ہے کہ گھر چلا جائے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیو سندھ سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ کیا۔ غیر حاضر افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے نیو سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ کیا پہلی منزل سے ساتویں منزل تمام افسران کے دفاتر کا دورہ کیا اور تمام افسران کی حاضری کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے غیر حاضر افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سیدھے ہوجائیں ورنہ سخت ایکشن ہوگا۔

ساڑھے نو بجے تک افسران دفتر نہیں پہنچتے تو بہتر ہے کہ گھر بیٹھیں۔

install suchtv android app on google app store