متحدہ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین پی ایس پی میں شامل

مصطفیٰ کمال کے پمراہ پریس کانفرنس کے دوران رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مصطفیٰ کمال کے پمراہ پریس کانفرنس کے دوران رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

 ایم کیوایم کے سنیئر رہنما رشید گوڈیل اور آصف حسنین بھی اپنی قیادت کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں اور انہوں نے اپنے پرانے ساتھی مصطفیٰ کمال سے رابطہ کیا ہے تاہم سابق سٹی ناظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم فاروق ستار کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں ان کی تربیت میں جھوٹ شامل ہے فاروق ستار الطاف حسین کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

الطاف حسین اور فاروق ستار 24 گھنٹے رابطے میں ہیں اگر فاروق ستارنے الطاف حسین کو چھوڑا ہے تو آصف حسنین کی طرح ان کے مینڈیٹ کو بھی چھوڑیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فاروق ستار کو روکیں ایم کیو ایم کے دفاتر توڑنے اور 4 خواتین کو پکڑنے سے مسئلے کا حل نہیں نکلے گا اگر فاروق ستار کو آج نہ روکا گیا تو پھر ہزاروں الطاف حسین پیدا ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو بانی متحدہ کے پاکستان مخالف خطاب کے بعد سے متحدہ قومی موومنٹ کے غیر قانونی دفاتر کےخلاف کراچی سمیت دیگر شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور متعدد متحدہ رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے اور بعض رہنماؤں کی جانب سے ایم کیوایم سے لاتعلقی کا اعلان بھی کیا گیا جب کہ رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی اور ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سمیت دیگر رہنماؤں نے باقاعدہ طور پر اعلان کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store