کراچی:شدیدبارش،مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق، کئی زخمی

کراچی سمیت گردو نواح میں ہونےو الی ہلکی اور موسلا دھار بارش میں کرنٹ لگنے اور مخلتف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق افراد اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

شہر قائد میں دو روز سے ہونے والی بارش کے دوران پانچ افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون اور سول لائن تھانے کی حدود میں چھت گرنےسے دو افرادجاں بحق ہوئے۔

ایم پی آر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جانبحق ہوا جب کہ دو زخمی ہوئے بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے تازہ واقعات میں تین افراد لقمہ اجل بنے کرنٹ لگنے کے واقعات سرجانی، کلفٹن اورنارتھ میں پیش آئے گذشتہ روز بھی شہر کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں میں مختلف حادثات پیش آنے پانچ افراد جان بحق،اور دو افراد زخمی گذشتہ روز سپر ہائی وے خلجی گوٹھ میں مکان کی دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک لڑکا جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوئے۔

جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی گئیں الفلاح سوسائٹی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا جبکہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے عظیم پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

install suchtv android app on google app store