پاناما پر اپوزیشن متحدتھی ،عمران نے جلدی کی : مولا بخش چانڈیو

مولا بخش چانڈیو مولا بخش چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہےکہ پاناما لیکس میں تمام اپوزیشن متحد تھی،عمران خان نے تحریک شروع کرنے میں جلدی کی۔

کندھ کوٹ میںورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دن میں کبھی بھی گڈگورننس نہیں آسکتی ،کراچی اور حیدر آباد کے بعد کشمور اور جیکب آباد میں بھی گڈ گورننس نظر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پانامالیکس پر تمام اپوزیشن پارٹی متفق تھی ، ہمارے چیئرمین نے بھی سڑکوں پرآنے کی بات کی تھی۔

عمران خان نے پہلے ہی تحریک احتساب شروع کردی، ہمارے دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

کنونشن شروع ہونےسے قبل پیپلز پارٹی کے دو گروپوں میں تصادم بھی ہوا، جس میں2 کارکن زخمی ہوگئے ،شدید گرمی اوربے نظمی کے باعث کنونشن کو جلد ہی ختم کردیاگیا ۔

 

install suchtv android app on google app store