کراچی: متحدہ کے غیر قانونی دفاتر کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی علاقوں میں دفاتر مسمار

کراچی: متحدہ کے غیر قانونی دفاتر کیخلاف کریک ڈاؤن، کئی علاقوں میں عمارتیں مسمار کراچی: متحدہ کے غیر قانونی دفاتر کیخلاف کریک ڈاؤن، کئی علاقوں میں عمارتیں مسمار

کراچی میں پارکس اور سکولوں میں قائم متحدہ کے غیر قانونی دفاتر کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ بھینس کالونی، گلستان جوہر اور گلشن اقبال معمار سمیت کئی علاقوں میں عمارتیں مسمار کر دی گئیں۔

مکا چوک سمیت شہر بھر سے ایم کیو ایم قائد کی تصویریں ہٹا دیں گئیں جبکہ مکا چوک کا نام بھی تبدیل کر کے لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کارکنوں نے نجی ٹی وی پر دھاوا بول دیا، صورتحال کشیدہ، ایک شخص جاں بحق

ایم کیو ایم کے قائد کی ملک دشمن تقریر سے ایم کیو ایم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ بھینس کالونی، گلشن معمار، سچل، سکھن، ملیر اور احسن آباد میں ایم کیو ایم کے دفاتر گرا دیئے گئے۔ دفاتر غیر قانونی طور پر زمینوں پر قبضے کرکے قائم کیے گئے تھے۔

ضلع ایسٹ میں بھی ایم کیو ایم کے تمام دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ عزیز آباد میں واقعہ مکا چوک کا نام بھی تبدیل کرکے لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائن زیرو سمیت ایم کیو ایم کے سیکٹر آفسز سیل، مکا چوک پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

نائن زیرو سمیت مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم کے قائد کی تصاویر اور پوسٹر ہٹا دیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نائن زیرو کے قریب قائم تفریحی پارک کی جگہ خورشید بیگم میموریل ہال اور ٹرانسپورٹ آفس بھی غیر قانونی تعمیر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store