کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے وسیم اختر کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

 ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر فائل فوٹو ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور دو مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس اے ٹی سی ون میں منتقل کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو دو مختلف مقدمات میں ریمانڈ کے لئے جیل پیش کیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان اور دیگر رہنما عدالت میں موجود تھے ۔ عدالت نے دو مختلف ضمانتوں کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس اے ٹی سی ون میں منتقل کر دیا۔

عدالت نے وسیم اختر کے ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری پر بھی نوٹس جاری کر دئیے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹرعاصم کیس: انیس قائم خانی، وسیم اختر، قادر پٹیل گرفتار

عدالت نے جیل میں بی کلاس دینے سے متعلق درخواست پر بھی بدھ کے لئے نوٹس جاری کر دئیے اورچالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ 12 مئی یا کسی اور کیس میں وسیم اختر سے تفتیش کرنی ہے تو جیل جا کر کرے۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد دوسرے مقدمے میں تفتیش کی اجازت مانگ رہے ہیں ، کیا مذاق سمجھ رکھا ہے ۔

مزید جانئیے: ایم کیو ایم رهنما وسیم اختر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا

بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال پر وسیم اختر نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور مجھے ٹھیک جگہ پر رکھا گیا ہے۔

میرے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک ہے۔ کسی پولیس اہلکار نے غیر مناسب رویہ اختیار نہیں کیا۔

 

install suchtv android app on google app store