نواز لیگ سے سیاسی اتحاد ممکن نہیں: مولابخش چانڈیو

مولابخش چانڈیو فائل فوٹو مولابخش چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز لیگ سے سیاسی اتحاد ممکن نہیں وزیراعظم نواز شریف اچھے آدمی ہیں لیکن نااہل مشیروں کے کہنے پر سیاسی غلطیاں کرتے ہیں سندھ میں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ڈر ہے کہ کہیں یہ امن و امان کا مسئلہ نہ بن جائے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

اگر آصف علی زرداری وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کرنے جاتے ہیں تو اس میں کوئی بری بات نہیں وفاقی حکومت سے اچھائی کی کوئی امید نہیں۔

آنے والا بجٹ بھی عوام دشمن ہوگاانہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اگر وقتی وزیراعظم بن جاتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہہیں پڑتا۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نوٹس لے اور بجلی کی فراہمی کے حوالے سے سندھ سے زیادتی بند کی جائے۔

install suchtv android app on google app store