ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

نوری آباد سپرہائی وے کے قریب ٹرک اور کار کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سپرہائی وے کو موٹروے میں تبدیل کرنا بھاری پڑ گیا۔ ناقص حکمت عملی سے حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سپرہائی وے نوری آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک ،کار پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

جاں بحق افراد کی شناخت عبداللہ،عبدالرحیم، عثمان ،اور نجم الدین کے ناموں سے ہوئی ۔ لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

install suchtv android app on google app store