کراچی آپریشن عوام کی جان ومال کی حفاظت کا آپریشن ہے: لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

کمانڈر فائیو کور لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن اہداف کے حصول میں عوام کا مرکزی کردار ہے، عوام کے تعاون سے حاصل اہداف کو ناقابل واپسی بنایا جائے گا۔

کراچی کے ساحل سمندر پر’’ نشان پاکستان یاد گار‘‘ کے نام سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ کراچی زبان ثقافت اور مذہب کے اعتبار سے گلدستے کی مانند ہے، جب کہ یہاں عوام کی محبت اورخدمت میرے لیے سب سے بڑا اعزاز اور اثاثہ ہے، شہر کے عوام کی ہمت ، بہادری اور استقامت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ’’ نشان پاکستان یاد گار ‘‘قومی ہم آہنگی کے مزید فروغ اور ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے بنائی گئی ہے اور یہ کراچی کے عوام کے لیے یک جہتی کا تحفہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہے اور آپریشن کے اہداف کے حصول میں عوام کا مرکزی کردار ہے، جب کہ عوام کے تعاون سے حاصل کردہ اہداف کو ناقابل واپسی بنایا جائے گا۔

یادگار سے متعلق کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ یہ یادگاری علامت ہماری موجودہ اور آںے والی نسلوں کیلئے وجہ افتخار بنے گا اور جس مقصد کیلئے یہ تعمیر کیا گیا ہے، وہ حقیقی معنوں میں اتحاد کا پیغام دیتا رہے گا، انہوں کا کہنا تھا کہ ہمارے وسائل، ہمارے لوگوں کی قابلیت، نوجوانوں کا عزم اور پاکستانی سپاہ کی قربانی کا جذبہ ہمارا سرمایہ ہے۔

اس موقع پر تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بھی شرکت کی

install suchtv android app on google app store