پی آئی اے کی نجکاری نہیں تباہ کاری ہورہی ہے:فاروق ستار

فاروق ستار فائل فوٹو فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما پی آئی اے ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج میں پہنچ گئے، فاروق ستار کہتے ہیں پی آئی اے کی نجکاری نہیں تباہ کاری ہورہی ہے، پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، عوام کی امانت ہے، ملازمین کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، قومی ایئر لائنز کو کالے انگریزوں کے قبضے سے چھڑائیں گے۔

کراچی میں پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری ہے، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بھی قومی ایئر لائن کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے میں پہنچے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں تباہ کاری ہورہی ہے، حکمران نجکاری اور تباہ کاری کا فرق نہیں جانتے تو بتادیتے ہیں، قومی ایئر لائنز کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، عوام کی امانت ہے، ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، لاپتہ ملازمین کو فوری بازیاب کرایا جائے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہم نے گورے انگریزوں سے انصاف حاصل کیا، پی آئی اے کو کالے انگریزوں کے قبضے سے چھڑائیں گے، ملازمین کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پی آئی اے کو بچاکر پاکستان کو بچائیں گے۔

ایم کیو ایم رہنماء نے مزید کہا کہ پی آئی اے ملازمین اور حکومت کے درمیان ثالثی کرانے کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں، نواز شریف اور اسحاق ڈار کو ملاززمین کے مطالبات پیش کریں گے۔

install suchtv android app on google app store