قطری شہزادے کا خط آچکا اب ممکن ہے دادا جان کی دیگ بھی آ جائے: خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے خط کے بعد ممکن ہے دادا جان کی دیگ بھی آ جائے، جس میں سونا تھا۔ خط آنے پر اخلاقی فیصلہ آ چکا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ قوم پاناما کے معاملے پر کیا فیصلہ دیتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیا کہاکہ افسوس آج پاکستان کا وزیراعظم ایک شہزادے کے خط کا محتاج ہے قطری شہزادے کا خط آنے کے بعد اخلاقی فیصلہ تو آ چکا ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ قوم پانامہ کے معاملے پر کیا فیصلہ دیتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کیلئے معیار اور ہیں دوسروں کیلئے کچھ اور پاناما کیس سپریم کورٹ میں ہے، نہیں کہہ سکتا کہ وزیراعظم بچ پائیں گے یا نہیں۔

فائل فوٹو: قطری شہزادے کے خط نے شبہات کو سو فیصد تک بڑھا دیا ہے: خورشید شاہ

خورشید شاہ  کا کہنا ہے کہ 70 کی دہائی میں ساری عرب دنیا ذوالفقارعلی بھٹوکی پیچھے تھی بھٹوکے زمانے میں پاکستان پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتا تھا لیکن افسوس آج پاکستان کا وزیراعظم ایک شہزادے کے خط کا محتاج ہے۔

عمران خان کی سیاسی غلطیوں سےنوازشریف کو بڑی مدد ملی جب کہ اقتدار میں آئے تو 90 روزمیں کرپشن ختم کر دیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store