کمیٹی چوک سے آمر کو بھگایاتھا،چوروں کو بھی بھگائیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناہےکےعوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر آج دوپہر دو بجے نماز جمعہ کے بعد لال حویلی پہنچے گا۔ کمیٹی چوک پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کے کمیٹی چوک شہیدوں کا چوک ہے اس جگہ سےآمر کوبھگایاتھا اور اب ان چوروں کو بھی بھگائیں گے۔

انہوں نے کہا کے وہ راولپنڈی کی اور راولپنڈی ان کی جان ہے،عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر آج دوپہر دو بجے نماز جمعہ کے بعد لال حویلی پہنچیں گا اورہم حکمرانوں کو بھگا کر دم لیں گے۔

اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج، 62 سے زائد گرفتاریاں

ان کہناتھاکہ بزدل حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نہیں ڈرتے۔

عمران خان کی پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کو آج بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت

یاد رہے کہ گزشتہ روز رات گئےپولیس نے مختلف شہروں کی طرح شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے پانچ سو سے زائد کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار کرلیا تھا اورساتھ ہی ٹرک پر آنے والا اسٹیج کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم بھی ضبط کرلیاتھا۔

دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کردیں گے: شیخ رشید

واضح رہےکہ پولیس کا کہنا تھا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی پر لوگوں کو گرفتار کیا جائےگا،لال حویلی کے باہر اسٹیج لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ نے آج لال حویلی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھی شرکت کرنی ہے۔

 
install suchtv android app on google app store