لاہور میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ،طالبات کا ڈاکٹرز بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنیکا عزم

لاہور میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ،طالبات کا ڈاکٹرز بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنیکا عزم فائل فوٹو

لاہور میں میڈیکل میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ ہوئے۔طالبات کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کریں گی۔والدین امتحانی سینٹروں میں انتظامیہ کی بد انتظامی کا شکار رہے۔

لاہور کالج فارومین یونیورسٹی میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے لئے طالبات نے امتحانات دینے کیلئے صبح آٹھ بجے سے ہی پہنچ گئیں ۔۔تین گھنٹے بعد جب وہ ٹیسٹ دے کر نکلیں تو ان کے چہروں پر خوشی تھی کہ وہ پاس ہوجائیں گی۔

طالبات کا کہنا تھا کہ امتحانی پرچہ ان کے سلیبس کے مطابق آیا۔۔۔۔تمام سوالات کے جوابات دے دئیے اب امید ہے کہ پاس ہوکر والدین کا نام روشن کرینگے۔

طالبات تو اندر پنکھوں کی ہواوں میں امتحان دیتی رہیں لیکن ان کو امتحانی سینٹر پر لانے والے ہمیشہ کی طرح بدانتظامی کا شکار رہے۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ سوچا تھا کہ تین گھنٹے انتظار کے لئے یو نیورسٹی کی انتظامیہ کچھ کریگی لیکن افسوس کچھ نہ ہوا۔

یونیورسٹی کے باہر پارکنگ کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

جس کا جو من کیا گاڑی پارک کردے جس کی وجہ سے ٹریفک شدید جام ہوگئی اور ٹریفک وارڈنز سیٹیاں بجائے شہریوں پر چڑھائی ہی کرتے رہے۔

install suchtv android app on google app store