عمران خان ترقیاتی منصوبوں سے خوفزدہ ہیں: زعیم قادری

زعیم قادری زعیم قادری

پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے عمران خان کو سیاست میں جھوٹ اور بدتہذیبی کا بانی قرار دیدیا۔

زعیم قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان دراصل پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اپنے سیاسی کیرئیر کے تباہ ہونے سے خوفز دہ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں اور ضروریات کے مطابق بنایا گیاہے۔

عمران خان کے جھوٹے ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ پنجاب کا بجٹ آن لائن موجود ہے، وہ صوبائی بجٹ کے بارے میں جھوٹ سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

پی ٹی آئی کی قیادت دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے خود کچھ کر کے دکھائے۔

install suchtv android app on google app store