عمران اور طاہر القادری پہلے دھرنے کابھی آج تک مقصد نہیں بتا سکے : رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ رانا ثنا اللہ

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری پاکستان کو ترقی کی راہ پر دیکھ کر دھرنا شروع کردیتے ہیں، جبکہ وہ پہلے دھرنے کا بھی مقصد آج تک نہیں بتا سکے۔

جدید مویشی منڈی کے نمائشی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جو بات قائد ایم کیو ایم نے کی وہ انتہائی ناقابل برداشت ہے پاکستان میں بسنے والے کسی بھی فرد کو خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ایسی بات نہیں کرنی چاہیئے، تاہم جو رہنما یا ورکر ان سے علیحدہ رہ کر سیاست کرنا چاہتا ہے انہیں موقع ملناچاہیئے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے متعلق معاملات پر مکمل فوکس موجود ہے اس میں رینجرز، عسکری لا اینڈ فورسز، سول اور دیگر فورسز موجود ہیں، جبکہ بہت موثر کام ہو رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store