آج ہر طرف خیبر پختونخوا پولیس کی تعریف ہو رہی ہے: عمران خان

عمران خان عمران خان

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ پنجاب میں جرائم بڑھ رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں کم ہو رہے ہیں  آج ہر طرف خیبر پختونخوا پولیس کی تعریف ہو رہی ہے۔

سوات میں بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھاکہ اتنا بڑا پروجیکٹ کسی صوبائی حکومت نے شروع نہیں کیا جب کہ بہتر سرمایہ کاروں نے خیبر پختونخوا میں چھ پاور پروجیکٹ کے لیے بڈنگ کی ہے۔

خیبرپختونخوا میں شروع ہونے والے منصوبوں سے صوبے میں انقلاب آئے گا اور صوبے کے اسپتال پورے ملک کے لیے مثال بنیں گے۔

خیبر پختونخوا میں چونتیس ہزار بچے نجی سے سرکاری اسکولوں میں گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف احتجاج ہمارا حق تھا اور جب بھی اقتدار میں آئے نوے روز میں بڑی کرپشن ختم کردیں گے کیونکہ کرپشن معاشرے کا کینسر ہے جو ملک کوتباہ کررہا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ پانامہ میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں لیکن ان کو کوئی نہیں پکڑتا لیکن اگر غریب چھوٹی سی چوری کرے تو اس کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، ایسے نظام سے قومیں تباہ ہو جاتیں ہیں عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس میں سفارش پر بھرتیاں ہوتی ہیں۔

وہاں جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں، گی تاہم خیبرپختونخوا پولیس کی ہر جگہ تعریف ہوتی ہے جس پر انکوفخرہے۔

install suchtv android app on google app store