وزیراعظم نواز شریف نے راجا فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نواز شریف نے راجا فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کی منظوری دیدی فائل فوٹو وزیراعظم نواز شریف نے راجا فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نواز شریف نے راجا فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنانے کے فیصلے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی کے بعد ریاست کا وزیراعظم بنائے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: تیر چلا نہ بلا گھوما، آزاد کشمیر کا انتخابی میدان ن لیگ نے مار لیا

وزیراعظم نواز شریف نے پالیمانی کمیٹی کے تمام اراکین کی متفقہ رائے سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجا فاروق حیدر کو آزاد ریاست کا وزیراعظم بنانے کی منظوری دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کمشیر اسمبلی کے اراکین مقبوضہ کمشیر کے مسلمانوں کی مدد کریں، ایماندار اور قابل کابینہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے، تعلیم، صحت اور روز گار کے شعبوں پر حکومت کی بھرپور توجہ ہونی چاہیئے، عوام کو حکومت میں مثبت بتدیلی نمایاں طور پر نظر آنی چاہیئے۔

یہ بھی جانئیے: آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات جمہوری طاقتوں کی فتح ہے: وزیراعظم

آزادکشمیر کی نئی حکومت اداروں کی مضبوطی، کرپشن سے پاک حکمرانی یقینی بنائے تاکہ تاریخ میں اس حکومت کا دور ترقیاتی دور کے طور پر یاد رکھا جائے۔

مزید جائیے: پی پی پی کو آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج پر تحفظات، چیلنج کرنیکا فیصلہ

واضح رہے کہ 21 جولائی کو آزاد کشمیر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 41 میں سے 31 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ (ن) لیگ آزاد کشمیر پہلے ہی راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم نامزد کر چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store