ربانی، خورشید، ایاز، اعتزاز اور مولانا فضل کے اکاؤنٹس میں جعلی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

ربانی، خورشید، ایاز، اعتزاز اور مولانا کے اکاؤنٹس میں جعلی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ربانی، خورشید، ایاز، اعتزاز اور مولانا کے اکاؤنٹس میں جعلی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے اکاؤنٹ میں دس کروڑ روپے فکسڈ ڈیپازٹ؟ چیمبر میں رسید موصول، شاہ صاحب کو معلوم، نہ متعلقہ بینک کو، پراسرار معاملہ تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو بھجوایا جائے گا۔

کیا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو پھنسانے کی سازش کی گئی ہے یا اس حرکت کا مطلب کچھ اور ہے؟ بڑا سوال کھڑا ہو گیا۔ خورشید شاہ کے نام سے 10 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈِپازٹ کی بینک رسید چیمبر میں موصول ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر حیران اور پریشان ہو گئے۔ پراسرار معاملے کی انکوائری کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اپوزیشن لیڈر کے سٹاف نے ایس ایم ای بینک کا ٹی ڈی آر ان کے سامنے رکھا تو انہوں نے ایسی کسی بھی ٹرانزیکشن سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ خورشید شاہ کے حکم پر سٹاف نے فوراً متعلقہ بینک سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹی ڈی آر کو جعلی قرار دیا۔

موصول شدہ ٹی ڈی آر پر بجھوانے والے کا نام برکت لاشاری، چیف مینجر مین برانچ سائٹ کراچی اور فون نمبر بھی درج ہے۔ خورشید شاہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے خط لکھنے کی ہدایت کی تاکہ معلوم ہو سکے کہ جعلی ڈِپازٹ رسید کے پیچھے کون ہے۔

دوسری جانب، سرکاری بینک میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے جعلی اکاؤنٹ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کو بتایا کہ انہیں دس کروڑ روپے جمع کرائے جانے کی بینک رسید ملی ہے۔ اس بینک میں ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں، ڈی جی ایف آئی اے اور ایس ایم ای بینک کے صدر کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

دریں اثناء، ایسی ہی کچھ جعلی ٹرانزیکشنز کی رسیدیں ایاز صادق، اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان کو بھی موصول ہوئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store