پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں 6 روز کی توسیع

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں پی ٹی آئی رہنمااور صوبائی علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں چھ روز کی توسیع کردی ہے ۔

پی ٹی آئی رہنمااور صوبائی علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی ۔ کیس کی سماعت سیشن جج سہیل اکرام نے کی۔

علی امین گنڈا پور ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔سماعت کے دوران عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا ۔

جج نے ریمارکس دئیے کہ ایک وزیر کی تفتیش اے ایس آئی کیسے کر رہا ہے۔بتایا جائے مقدمہ میں دفعہ چار سو چالیس کیسے لگائی گئی۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دئیے کئے پولیس نے جو اسلحہ برآمد کیا وہ سرکاری تھا۔سرکاری طور پر اس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کردی ۔

install suchtv android app on google app store