پاکستان بھارت سے مذاکرات کیلئے بھیک نہیں مانگ رہا: عبدالباسط

عبدالباسط عبدالباسط

بھارت میں پاکستانی سفیر عبدالباسط نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کیلئے بھیک نہیں مانگ رہا۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے سرد تعلقات میں کسی پیشرفت کا ہونا ممکن نہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کہتے ہیں کہ بھارت ایل او سی پر فائرنگ بند کرے ۔ ایسا لگتا ہے کہ بھارت جامع مذاکرات کیلئے تیار نہیں تاہم پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے جامع مذاکرات ک سلسلے میں بہت اقدامات اٹھائے تاہم معاملات جوں کے توں ہی رہے ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں سرتاج شرکت کریں گے تاہم ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان پیش رفت ہونا ناممکن ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بہت اقدامات کیے ہیں اور اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو الزامات عائد کرنے کے بجائے انہیں پاکستان کے ساتھ شیئر کرنا چاہئے کشمیر کے حوالے سے پاکستانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا ۔

اس حوالے سے یہ توقع رکھنا کہ پاکستان کشمیر کی صورت حال سے منہ موڑ لے گا۔امریکی پالیسی کے حوالے سے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا کاروباری اتحادی ہے ۔ جس کا افغانستان میں ایک اہم کردار بھی ہے۔

تاہم پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل خود بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔ امریکا دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی تو کرسکتا ہے ۔

تاہم فیصلہ سازی کی ذمہ داری نئی دلی اور اسلام آباد پر عائد ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store