عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کا محاصرہ جبکہ لال حویلی بھی سیل

عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کا محاصرہ  جبکہ لال حویلی بھی سیل فائل فوٹو

پولیس اور ایف سی کے دستوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کا محاصرہ کرلیا جب کہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کی دیگر قیادت اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں موجود ہے جب کہ پولیس اور ایف سی کے دستوں نے عمران خان کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بلاک کر کےبند کردیا جب کہ حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کو نظربند نہیں کیا گیا بلکہ پولیس اورایف سی کے دستوں کی تعیناتی سیکیورٹی کے پیش نظرکی گئی ہے۔

عمران خان کی پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کو آج بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت

دوسری جانب پولیس نے راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا سیل کردیا۔

دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کردیں گے: شیخ رشید

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں وہ راولپنڈی کی اور راولپنڈی ان کی جان ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر آج دوپہر دو بجے نماز جمعہ کے بعد لال حویلی پہنچیں گے اور حکمرانوں کو بھگا کر دم لیں گے۔

کمیٹی چوک سے آمر کو بھگایاتھا،چوروں کو بھی بھگائیں گے: شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ بزدل حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نہیں ڈرتے ، کمیٹی چوک سے ایوب خان کو بھگایا تھا ،یہیں سے موجودہ حکمرانوں کو بھی بھگا کر دم لیں گے۔

install suchtv android app on google app store