عمران خان کی پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کو آج بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت

عمران خان عمران خان

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کوآج بنی گالہ پہنچنےکی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بنی گالہ میں تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں عمران خان نے آج تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کی،پولیس کے رکاوٹ ڈالنے کی صورت میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ سے نکلنے پر بھی غور کیا گیا۔

دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کردیں گے: شیخ رشید

اس کےلیے عمران خان نجی کمپنی سے ہیلی کاپٹر کی بکنگ بھی کر الی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج، 62 سے زائد گرفتاریاں

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر شاہ فرمان کو صوبے سے بڑی تعداد میں کارکن بنی گالا لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

کارکنان پر تشدد: عمران خان کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

دوسری طرف تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے بھی آج بنی گالہ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔

2 نومبر کا دھرنا ہر قیمت پر ہوگا: عمران خان

کارکنوں کی بھی ایک بڑی تعداد عمران خان کی رہائش گاہ پر موجود ہے،کارکنوں نے پولیس کی جانب سے ممکنہ آنسو گیس کی شیلنگ سے نمٹنے کےلیے ماسکس کا انتظام بھی کر لیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store