طاہر القادری کا 3 ستمبر کوراولپنڈی سے قصاص، سالمیت پاکستان مارچ کا اعلان

علامہ طاہر القادری علامہ طاہر القادری

عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمران ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ نواز شریف کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں مودی کے بیان کے خلاف قراردا پیش نہ کی گئی۔ اس وقت اس خاندان کی ملوں میں بھارت کے چھپن افراد کام کر رہے ہیں۔

کراچی میں تحریک قصاص کی احتجاجی ریلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا تحریک قصاص کامیاب ہوگی، یہ تحریک صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے نہیں بلکہ چاروں صوبوں کیلئے انصاف کی تحریک ہے۔

انہوں نے شریف برادران کو ملکی سالمیت کیلیے خطرہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی کڑیاں رمضان شوگر مل سے ملتی ہیں۔

سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ کراچی کی سرزمین گالی دینے والوں کو قبول نہیں کرے گی، لندن سے گالی اتفاقاً جاری نہیں ہوئی بلکہ اسلام آباد سے ڈیمانڈ کی گئی تھی۔

طاہر القادری کاکہنا تھاکہ بدقسمتی سے دہشت گردی کا نام جمہوریت رکھ دیا گیا ہے، حقیقی جمہوریت وہ ہوتی ہے جس میں عوام کو انصاف ملے ،تین ستمبر کو قصاص، سالمیت پاکستان مارچ راولپنڈی میں ہوگا، وہاں فائنل ایونٹ کا اعلان کروں گا۔

install suchtv android app on google app store