ملک کے خلاف بولنے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہیئے: شیخ رشید احمد

شیخ رشید شیخ رشید

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والے کی زبان کھینچ لینی چاہیے،کراچی رابطہ کمیٹی لندن سے تعلق توڑلے تو فاروق ستار کے ساتھ ہیں۔

ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ الطاف حسین نے تمام مہاجروں کی بے عزتی کی ،مہاجروں کو بدنام کرنے والوں کا خاتمہ ہونا ،کراچی رابطہ کمیٹی کو لندن رابطہ کمیٹی سے جان چھڑانی چاہیے۔

ان کا کہناتھاکہ کراچی میں بہت قتل وغارت گری ہوچکی ہے،شہر سے قبضہ گروپ کو ختم کیا جائے، کسی کےلیے دل میں کوئی نرم گوشہ نہیں ہے۔

سربراہ عوامی لیگ کا مزید کہناتھاکہ مہاجروں کو دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جاسکتا، میں یہاں فاروق ستار کے ساتھ ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری تھرڈ امپائر کی جانب دیکھ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store