بیرسٹر فہد قتل کیس کا مرکزی ملزم راجہ ارشد گرفتار

 راجہ ارشد راجہ ارشد

بیرسٹر فہد قتل کیس میں اہم کامیابی مل گئی، مرکزی ملزم راجا ارشد طورخم بارڈر سے افغانستان فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ دوسرے نامزد ملزم نومی کھوکھر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

بیرسٹر فہد قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہوتے پکڑا گیا۔ سنسنی خیز انکشافات کا امکان۔ ملزم راجا ارشد اسلام آباد سے بھاگ کر طورخم بارڈر پہنچا۔ کوشش تھی قانون کو چکمہ دے کر افغانستان فرار ہوجائے لیکن ملزم کی ہوشیاری کام نہ آئی اور پکڑا گیا۔ راجا ارشد نے دوران تفتیش خود کو اسلام آباد کا رہائشی بتایا۔

اس سے پاسپورٹ بھی برآمد ہوا جس پر امریکا کا ویزہ لگا ہوا ہے۔ ملزم کو تحصیلدار طورخم کے حوالے کیا گیا جس کے بعد اسے لنڈی کوتل حوالات رکھا گیا اور اب اسے واپس اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

بیرسٹر فہد قتل کیس کا مرکزی ملزم اسلام آباد سے طورخم بارڈر کیسے پہنچا۔ کئی سو کلومیٹر طویل راستے میں اسے کہیں بھی چیک کیوں نہیں کیا گیا۔

امریکا کا ویزہ بتاتا ہے کہ فرار کے لیے مکمل پلاننگ کی گئی۔ افغانستان میں بھی سہولت کار سے رابطے کیے گئے۔ مزید تفتیش میں مرکزی ملزم راجا ارشد سنسنی خیز انکشافات کرسکتا ہے۔

دوسری طرف قتل کیس کے دوسرے نامزد ملزم نعمان عرف نومی کھوکھر کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیاگیا۔ پولیس کی درخواست پر عدالت نے مزید تین روزہ ریمانڈ دے دیا اور ہدایت کی کہ اگلی پیشی سے پہلے ملزم کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا جائے۔

install suchtv android app on google app store