اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

اسپیکر قومی اسمبلی کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب اسپیکر قومی اسمبلی کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کے باوجود عالمی برادری خاموش ہے۔ مظالم روکنے کے لئے ہمیں آپس کے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔ ایاز صادق کہتے ہیں کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جو خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ نہیں چاہتا۔

اسلام آباد میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے عالمی برادری کے شرمناک کردار پر کڑی تنقید کی۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیراور فلسطین میں انسانیت سوز مظالم کے باوجود انسانی حقوق کے علمبرداروں کی زبانیں گنگ ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے فی الفور ان مظالم کو رکوانے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ کا کہناتھاکہ مظالم روکنے کے لئے اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات ختم کرناہونگے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے واضح کردیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے.خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ نہیں چاہتا۔ حکومت اور عوام نے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے۔

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد میں شرکا نے اسپیکر ایاز صادق کی کاوشوں اور کوششوں کو سراہا۔ شرکا نےکمبوڈیا کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی صدارت پر مبارک باد بھی پیش کی۔

install suchtv android app on google app store