سربراہ پاک فضائیہ کا روسی ایئر بیس کا دورہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان فائل فوٹو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے روسی ایئربیس کے دورے کے دوران جدید لڑاکا طیاروں کا معائنہ کیا، ایئر چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مشقیں ایک دوسرے کی صلاحیت نکھارنے میں مددگار ثابت ہونگی۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سہیل امان سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، روس آمد پر ایئر چیف نے ماسکو میں روسی فضائیہ کی بیس اورایوی ایشن انڈسٹری اور روسی ایئر بیس پر جدید لڑاکا طیاروں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایئرچیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ مشترکا مشقیں دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہوسکتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے روسی قیادت کو آپریشن ضرب عضب میں ایئرفورس کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر روسی ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار قابل تحسین ہے، پاکستان اور روسی فضائی افواج ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکتی ہیں۔

بعد ازاں ایئر چیف نے روسی فیڈریشن کے کمانڈر وکٹر باندروف سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالکے کے درمیان دو طرفہ آپریشنل فوجی مشقوں کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

install suchtv android app on google app store