اسلام آباد: اے آئی جی آپریشنز اشعر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

اے آئی جی آپریشنز اشعر حمید فائل فوٹو اے آئی جی آپریشنز اشعر حمید

اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد عاشر حمید اپنے کمرے میں پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے ۔موت کے بعد ان کے ناک سے خون بہہ رہا تھا تاہم فی الحال اس بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی کہ انہیں کسی نے قتل کیا ہے یا وہ ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں طبی موت سے دوچار ہوئے ہیں۔

اے آئی جی آپریشنز اسلام آبادعاشر حمید کی موت معمہ بن گئی ، عاشر حمید کو قتل کیا گیا یا ان کی موت طبعی ہے پولیس تاحال تحققیات میں مصروف ہے۔

ادھر پمز اسپتال میں عاشر حمید کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے ،ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ عاشر حمید کے فرانزک ٹیسٹ کےلیےنمونےلیبارٹری بھجوائیں گے۔فرانزک رپورٹ آنےکےبعدہی موت کی حتمی وجہ معلوم ہوگی،ڈاکٹرعائشہ کا کہنا تھا کہ عاشع حمید کی دائیں آنکھ کانچلے حصےپر ورم ہے،تاہم ان کےجسم پرگولی کاکوئی نشان نہیں ملا، اشعر حمید پولیس لائنز میں ہی رہائش پذیر تھے۔ ،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عاشرحمید کےبھائی کی موت بھی6 ماہ قبل حرکت قلب بندہونے سےہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store