وزیراعظم سے مفاہمت کی خبریں زرداری نے مسترد کردیں

سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کا پاناما لیکس کے حوالے سے موقف واضح ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے نہ صرف ان رپورٹس کو مسترد کیا بلکہ کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کے معاملے کو حتمی نتیجے پر پہنچانے کا فیصلہ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے آپس میں اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سےمشاورت کے بعد اصولی موقف اپنایا ہے۔

زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاناما لیکس کےمعاملے کو نظرانداز کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تیاری میں مصروف ہے۔

install suchtv android app on google app store