ماہ رمضان: ریلوے کرایوں میں کمی کا اعلان

خواجہ سعد رفیق فائل فوٹو خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ریلوے نے ماہ رمضان المبارک میں مسافروں کے لیے ریلوے کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح امسال بھی پاکستان ریلوے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے کہا ہے کہ اس ضمن میں بہاؤ الدین ذکریا، سکھر ایکسپریس، موسیٰ پاک ایکسپریس، ملتان اور مہر ایکسپریس کی مختلف کلاسوں میں 16 سے 25 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے لیے 11 سے 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان ریلویز نے گرین لائن، قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفر ایکسپریس، اکبر ایکسپریس، خیبرمیل، تیز گام، ملت ایکسپریس، عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، راوال ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس اور مارگلہ ایکسپریس کی مختلف کلاسوں میں 10 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریلوے ترجمان کے مطابق رمضان پیکج کی سہولت ایڈوانس بکنگ کی صورت میں میسر ہوگی جبکہ اس پیکج کا اطلاق یکم سے بیس رمضان المبارک ( 7 جون تا 27 جون) تک ہوگا۔

install suchtv android app on google app store