سازشیں کر کے پاکستان کو ترقی سے روکا جا رہا ہے: پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوئی اور نواز شریف نے ملک کو تنزلی سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدکا کہناتھا کہ سازشوں کے ذریعے پاکستان کو ترقی سے روکا جا رہا ہے ،دھرنے سے پاکستان کی رسوائی ہوئی اور چینی صدر نے پاکستان کا دوہ ملتوی کردیا۔

سیاسی استحکام کا دشمن پاکستان کی معیشت کا دشمن ہے۔عمران خان سڑکوں پر انتشار چاہتے ہیں۔

 نواز شریف نے جوڑ توڑ کی سیاست کو سختی سے رد کر دیا۔جب ہماری حکومت آئی تو ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں مگر نواز شریف نے ملک کو تنزلی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔

آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ نواز کی مقبولیت بہت زیادہ ہے آزادکشمیرمیں ن لیگ کی مقبولیت عوام کاوزیراعظم پراعتمادکامظہرہے۔

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستانی معیشت اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑی ہوسکی۔

پاکستان بدقسمتی سے ایسی جنگ میں الجھا ہوا تھا جس سے معیشت تنزلی کا شکار تھی تاہم نواز شریف نے ملک کو تنزلی سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو 5سال حکومت کرنے کا بھر پور موقع دیا تاہم ہمارے سامنے پی پی پی اور پاکستان تحریک انصاف کی صف اول کی قیادت آگئی۔ 

نواز لیگ کے ورکرز کنونشن دوسری جماعتوں کے جلسوں سے بڑے ہوئے جس کے جواب میں مخالفین نے جلسہ عام کیے۔

install suchtv android app on google app store