وزیراعظم خارجہ پالیسی پر ناکامی کوقبول کرتے ہوئے وزیرخارجہ مقررکریں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری گوگل بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  امریکی ڈرون حملےاور   وزیر اعظم نواز شریف پر برس پڑے۔ کہتے ہیں کہ وزیراعظم خارجہ پالیسی پر اپنی ناکامی کو قبول کرتے ہوئے  باقاعدہ وزیر خارجہ مقرر کریں

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کمزور ہونے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف ملک کو تباہ کن خارجہ پالیسی دینے اور اپنی پالیسی پر ناکامی تسلیم کر کے فوری طور ایک باقاعدہ وزیر خارجہ کا تقرر کریں۔ خیال رہے کہ  بائیس مئی کو امریکہ نے بلوچستان کے علاقہ نوشکی میں ایک ڈرون حملہ کر کے امیر طالبان ملا اختر منصورکو ہلاک کر دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store