رمضان میں 85 فیصد علاقوں میں سحرو افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ عابد شیر علی

عابد شیر علی گوگل عابد شیر علی

وزیر مملکت پانی و بجلی  عابد شیر علی نے کہا  ہے کہ رمضان میں ملک کے 85 فیصد علاقوں میں افطاری اور سحری میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

لیسکو ہیڈ آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا پلان بنا لیا. ماہ صیام میں گھریلو صارفین کے لئے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی. جبکہ صنعتوں میں آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی بند رہے گی. کیونکہ صنعتیں گیس سے بھی بجلی پیدا کرسکتی ہیں۔
بجلی چوری کے حوالے سے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بجلی بلوں کی وصولی کے لئے بننے والے نو گو ایریاز قبول نہیں۔ آئندہ ہفتے آئی جی پولیس سے میٹنگ کر کے بجلی چوروں کے گرد شکنجہ تنگ کریں گے. پولیس نے تعاون نہ کیا تو تھانوں کا بھی گھیراؤ کریں گے۔  عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چور چاہے جتنا بھی بااثر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا ۔ بوگس بلنگ اور کرپشن کرنے والے ملازمین کے کیس نیب کو بھجواؤں گا ۔

install suchtv android app on google app store