اے پی ایم ایل رہنما آسیہ اسحاق کی 16 ساتھیوں سمیت پی ایس پی میں شمولیت

پاک سرزمین پارٹی پاک سرزمین پارٹی

پاک سرزمین  پارٹی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے .  آج  بھی کمال نے کمال  کر دیا. آل پاکستان مسلم لیگ کی  ایک دو نہیں  بلکہ  سترہ وکٹیں ایک ساتھ اڑا دیں ، آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما آسیہ اسحاق نے  اپنے سولہ  ساتھیوں سمیت پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ  میری جماعت کے دروازے کچھ لوگوں کیلئے  بند ہیں

کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے آسیہ اسحاق کا کہنا تھا کہ انکی پی ایس پی میں شمولیت کے حوالے سے سابق صدر پرویز مشرف کو علم ہے۔ اس دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اب ایسا بھی نہیں ہے کہ انکی جماعت کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں وہ اپنی جماعت میں جگہ نہیں دے سکتے ۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے عام معافی کی بات کرتے ہیں اور انکو بہکانے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستار پہلے یہ بتائیں کہ وہ را کے ایجنٹ ہیں یا نہیں ۔  

install suchtv android app on google app store