پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف ایف سولہ طیارے معاون ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر  فائل فوٹو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر

ایف سولہ طیاروں کی خریداری کا معاملہ حل نہ ہو سکا  امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف ایف سولہ طیارے معاون ہیں کانگریس کے بعض ارکان کو مالی مدد پر تحفظات ہیں۔

 واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر  نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہا ہے۔

امریکا انسداد دہشت گردی کی ان کوششوں میں تعاون کے حق میں ہے۔

مزید جانئیے: امریکی کانگریس نے ایف سولہ طیاروں کی مد میں امریکی مدد پر پابندی عائد کر دی

فوجی امداد سے پاکستان میں استحکام آئے گا اور خطہ محفوظ ہو جائے گا۔

ایک سوال پر مارک ٹونر نے بتایا کہ کانگریس کے بعض ارکان نے ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس کو راضی کرنا اوباما انتظامیہ کی ذمہ داری ہے: طارق فاطمی

جبکہ امور خارجہ کے مشیر طارق فاطمی کہتے ہیں امریکی انتظامیہ کی طرف سے فوجی امداد کی پیش کش اپنی جگہ موجود ہے۔

تاہم کانگریس میں بیرونی ممالک کو فوجی مالی امداد کے خلاف جذبات پائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا

کانگریس کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے لیے امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کی منظوری دینے سے انکار کے سوال پر انہوں نے کہا یہ سودا ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔

install suchtv android app on google app store