میجر جنرل توقیر احمد کرنل کمانڈنٹ آف آرمی سروسز کور بن گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میجر جنرل محمد توقیر احمد کو کرنل کمانڈنٹ آرمی سروسز کور کے بیج لگا دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میجر جنرل محمد توقیر احمد کو کرنل کمانڈنٹ آف آرمی سروسز کور کے بیج لگائے۔

بیج لگانے کی تقریب آرمی سروسز کور سنٹر نوشہرہ میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کے سابق و حاضر سروس افسران و جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

 

install suchtv android app on google app store