چین سے اربوں روپے کے خریدے گئے ریلوے کے 10 انجن خراب

ریلوے انجن فائل فوٹو ریلوے انجن

چین سے خریدے گئے 58 میں سے 10 انجن خراب ہوگئے جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرائل کے دوران انجنوں کو فٹ قرار دینے والے افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔

 ریلوے حکام نے 2 سال قبل چینی کمپنی سے 28 کروڑ روپے فی کس کے حساب سے 58 انجن خریدے تھے جس میں اے 10 انجنوں کی پیٹیں ٹوٹ گئیں جب کہ کمپنی نے انجنوں کی 5 سال کی وارنٹی دی تھی۔

ریلوے حکام نے تمام انجنوں کے ٹرائل کے بعد انہیں فٹ قرار دیا تھا تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ خراب ہونے والے نجنوں کی مرمت کے لئے کل چینی کمپنی کے انجینئرز لاہور پہنچیں گے۔

دوسری جانب وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انجنوں کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرائل کے دوران انجنوں کو فٹ قرار دینے والے افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔

install suchtv android app on google app store