کوئٹہ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 100 افغان باشندے گرفتار

کوئٹہ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 100 افغان باشندے گرفتار فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں مدرسے سے 100 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کاروائی کے بعد مدرسہ سیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشرقی بائی پاس کے قریب بھوسہ منڈی کے علاقے میں مدرسہ عبداللہ بن زبیر میں سرچ آپریشن کرکے 100 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افغان باشندوں کے پاس کوئی سفری دستاویزت نہیں تھیں۔ گرفتار افغان باشندوں کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد مدرسے کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store